ڈبروگڑھ، 30 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ہفتہ کو وہ آسام کے ڈبروگڑھ پہنچے، جہاں انہوں نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔یہاں انہوں نے آسام کے چائے صنعت کے بہانے کانگریس پر نشانہ لگایا۔پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کو ہر چائے والے سے نفرت ہے اور چائے و الوں کا درد ایک چائے والا ہی سمجھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دشمن کو گھر میں گھس کر مارا، پورا ملک اس سے خوش ہے مگر کانگریس کے خاندان اور دہشت گردوں کے گھر بار میں بے چینی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ 5 سال پہلے آپ نے مجھے نوازا تھا، جس سے میں نے آسام اور شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ترقی کے کئی کام کر پایا،70 سالوں میں آسام کے 40 فیصد گھروں تک بجلی پہنچی تھی، آج آسام کے ہر گھر میں بجلی ہے،پانچ سال پہلے تک آسام کے محض 40 فیصد گھروں میں ہی گیس کنکشن پہنچا تھا، 5 سال میں ہم نے اسے بڑھا کر 85 فیصد تک پہنچایا۔انہوں نے جلسہ عام میں آئے لوگوں سے پوچھاکہ آپ لوگ اپنے چوکیدار سے خوش ہیں نا؟ آپ خوش ہیں، لیکن دو لوگ ایسے ہیں جو خوش نہیں ہے۔ایک ہے کانگریس کا خاندان اور دوسرا ہے دہشت گردوں کا گھر بار۔آپ جب ووٹ دیں گے تو سب سے زیادہ تکلیف انہیں کو ہوگی۔ہندوستان نے پہلی بار دشمن کو گھر میں گھس کر مارا،آپ خوش ہیں نا؟ لیکن کانگریس پریشان ہے،ہم نے جب ایئر اسٹرائک کی تو ہندوستان کے ساتھ پوری دنیا کھڑی ہو گئی، لیکن کانگریس کی نیند اڑ گئی۔ وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کو چوکیداروں سے نفرت تو ہے ہی، ساتھ ہی انہیں چائے والو سے بھی نفرت ہے۔ اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ مجھے لگتا تھا کہ انہیں صرف ایک چائے والے سے نفرت ہے، لیکن مغربی بنگال ہو یا آسام، جو بھی چائے سے منسلک ہے اس ہر شخص سے انہیں نفرت ہے لیکن چائے والو کا درد ایک چائے والا ہی سمجھ سکتا ہے۔چائے باغان میں کام کرنے والوں کے ہم نے بینک اکاؤنٹ کھلوائے،چائے باغان میں کام کرنے والی پرسوتا ماؤں کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار روپے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ لٹکانے اور بھٹکانے کا کام کیا ہے،دھولا سعدیہ پل ہو یا بوگیال پل، دہائیوں سے لٹکے ان پلوں کو پورا کرنے کا کام اس حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آسام کے 27 لاکھ خاندانوں کو 5 لاکھ تک کے مفت علاج کا فائدہ،کرنسی لون کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو سیلف ایمپلائڈ کا موقع دیا ہے،یہ سب آپ اعتماد کے ہی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔آسام کے 24 لاکھ کسان خاندانوں کے اکاؤنٹس میں 6 ہزار روپے سالانہ کی مقررہ رقم ڈالنے کا کام بھی ہماری حکومت نے کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہندوستان کی تصویر مجبور ملک والی بنا دی،ب آپ کو طے کرنا ہے کہ آپ کو مضبوط اور فیصلہ کن حکومت چاہیے یا مجبور حکومت چاہئے۔ہندوستان تبھی مضبوط ہوگا، جب آسام اور نارتھ ایسٹ مضبوط ہوں گے،مرکز کی حکومت اس کام میں مصروف ہے۔